اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نوازشریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا، میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا، بے گناہ محمد نواز شریف نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو ہر الزام سے بری کیا، الحمدللہ! قوم کو قائد محمد نواز شریف کی بریت مبارک ہو۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ قید خانے، بے بنیاد مقدمات، چادر اور چار دیواری کی پامالی، کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے سچائی واضح کر دی، الحمدللہ! اپنے قائد محمد نواز شریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیٹی مریم نواز شریف کو مبارک دیتا ہوں جس نے ہمت، صبر اور بے مثال بہادری سے حالات کے جبر کا مقابلہ کیا، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں جنہیں ہمیشہ اپنے قائد کی بے گناہی کا یقین تھا، پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جس بہادری سے اپنے قائد کا ساتھ دیا اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے