اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ "شیڈوبین" ہوگیا

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر انسٹاگرام نے اُن کا اکاوْنٹ “شیڈوبین” (shadow banned) کردیا ہے لیکن وہ اس پابندی کے باوجود بھی غزہ کے لیے آواز اُٹھاتی رہیں گی۔

اُشنا شاہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی درندگی اور نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اُٹھاتی آرہی ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے بےگناہ اور معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔

اب اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ “میں انسٹاگرام پر مکمل طور پر شیڈوبین (shadow banned) ہوگئی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ غزہ کے معاملے میں ایکس کیوں اتنی اچھی طرح کام کررہا ہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے”۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ “شیڈوبین، مشہور شخصیات کو غزہ کے حق میں بولنے سے روکنے کا ایک طریقہ بھی ہے، جو لوگ اپنے فالوورز اور شہرت کھونے سے ڈرتے ہیں وہ شیڈوبین کے بعد خاموش ہوجائیں گے لیکن میں چُپ نہیں رہوں گی”۔

اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “براہِ کرم! شیڈوبین کے ڈر سے خاموش نہیں ہونا، غزہ کے لیے آواز اُٹھاتے رہیں کیونکہ غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہورہی ہے اور اب اسرائیل فلسطینیوں پر مزید ظلم کرے گا”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کرتے رہیں، ہمیں ڈر کر خاموش نہیں ہونا ہے”۔

شیڈوبین کیا ہے؟

میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جب کسی اکاؤنٹ کو شیڈوبین کیا جاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈز کے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ  اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔

شیڈوبین کی وجہ سے پوسٹ پر ویوز بھی نہیں آتے کیونکہ وہ پوسٹ انسٹاگرام صارفین تک پہنچتی ہی نہیں، اب انسٹاگرام اُن تمام صارفین کے اکاؤنٹس کو “شیڈوبین” کررہا ہے جو فلسطین کے حق میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں، ناصرف انسٹاگرام بلکہ فیس بُک پر بھی فلسطین کے حمایتی پیجز کو بلاک کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی حمایت کرنے پر سُپر سٹار ماہرہ خان کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بھی “شیڈوبین” ہوگیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے