اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9: شیڈول اور وینیوز کا فیصلہ التوا کا شکار، فرنچائزمالکان پریشان

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں مرحلے کا شیڈول اور وینیوز کے فیصلے میں تاخیر سے فرنچائزز مالکان تشویش پریشانی کا شکار ہوگئے۔

پی ایس ایل 9 میچز پاکستان یا یو اے ای میں کروانے سے متعلق  بھی اب تک اتفاق نہیں ہو سکا، ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے میچز کو یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر از خود فیصلہ کرنے کے بجائے ٹیموں سے مشاورت چاہتا ہے، اس حوالے سے رہنمائی کیلئے حکومت کو بھی خط لکھا جا چکا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  اب تک پاکستان میں ہی میچز کو ذہن میں رکھ کر 2 مجوزہ شیڈول تیار کیے گئے ہیں، ایک شیڈول میں چار وینیوز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں میچز کا لکھا گیا جبکہ دوسرے میں صرف ابتدائی 2 شہروں میں ہی مقابلوں کا ذکر ہے، گزشتہ روز یہ دونوں شیڈول فرنچائزز کے ساتھ شیئر بھی کر دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا آغاز18 فروری کو لاہور میں کرنے کی تجویز ہے، فائنل 19 مارچ کو کراچی میں کرانے کا ارادہ ظاہر کر دیا گیا، اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ متوقع ہے۔

کئی غیرملکی کرکٹرز بھی یو اے ای میں ہی کھیلنے پر اصرار کر رہے ہیں، البتہ تمام فرنچائز مالکان ہی اس حوالے سے تاحال ایک پیج پر نہیں ہیں، بعض پاکستان جبکہ دیگر یو اے ای میں میچز چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے