اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وسیم اکرم نے انڈیا کے ورلڈکپ فائنل ہارنے کی وجہ بتا دی

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ذمہ دار بھارتی کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا کو قرار دیدیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا اور چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شائقین، سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز کو بھارتی ٹیم کی ناکامی کا ذامہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میچ کھیلنے سے قبل ہی ٹیم کو چیمپئن قرار دیدیا تھا جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کا ٹیم سے توقعات رکھنا فطری تھا لیکن انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر چیمپئن قرار دینا غلط تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا نے فائنل میں جس انداز سے کھیلا وہ واقعی جیت کے کریڈٹ کے مستحق تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے