(لاہور نیوز) مہنگائی دن بدن بے لگام ہونے لگی۔ پھل ، سبزیاں اور انڈوں سمیت سب کچھ مہنگا ہو گیا۔ برائلر قدرے سستا مگر غریب کیلئے پھر بھی مہنگا ہے۔
سبزی منڈی کی سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔ میتھی کی سرکاری قیمت 95 روپے کلو، فروخت 130 روپے فی کلو تک ہے۔ کریلے 5 روپے مہنگے ہو کر 85 روپے کلو، مارکیٹ میں فروخت 120 روپے تک جاری ہے۔ پالک 42 روپے کے بجائے 60 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے۔ شملہ مرچ 5 روپے مہنگی ہو کر 115 روپے کلو مگر مارکیٹ میں فروخت 180 روپے کلو ہے۔ اروی اور گھیا کدو بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔
پھل بھی سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت ہونے لگے۔ سیب کالا کولو 5 روپے مہنگا، قیمت 265 روپے کلو مقرر، درجہ اول سیب کی فروخت 380 روپے کلو تک جاری، کیلا درجہ دوم 95 روپے کے بجائے 120 روپے درجن میں دستیاب ہے۔ انار بدانہ کی سرکاری قیمت 570 روپے اور مارکیٹ میں فروخت 950 روپے کلو میں ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس امرود 200 روپے جبکہ جاپانی پھل 250 روپے تک بکنے لگا۔ برائلر 14 روپے سستا ہو کر بھی 480 روپے کلو میں بک رہا ہے۔ انڈے ایک روپے کے اضافے سے 332 روپے درجن میں ملنے لگے۔
شہری کہتے ہیں مہنگائی نے جینا محال کر دیا، کچھ بھی خریدنا آسان نہیں۔