اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکھ یاتریوں کے وفد کی سیف سٹیز اتھارٹی آمد، سکیورٹی انتظامات کی تعریف

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(لاہور نیوز) بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔

سیف سٹیز ترجمان کے مطابق وفد میں امریکہ سے آئے 14 سکھ یاتری شریک تھے،آپریشن کمانڈر محمد شفیق نے سکھ یاتریوں کے وفد کا استقبال کیا،یاتریوں نے سکھوں کے مذہبی مقامات پر بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان فرشتوں کی دھرتی ہے، لاہوریوں کی بھرپور مہمان نوازی نے دل جیت لیے، پاکستان کو بدنام کرنے کا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے جبکہ پاکستانی پرامن قوم ہیں۔

وفد کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی لاہور جیسا سسٹم دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، جو  پیار ہمیں پاکستان آکر ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، گوردواروں کی بہترین دیکھ بھال پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے