اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تدارک سموگ: عدالت کا تجارتی سرگرمیاں رات 10بجے بند کرنے کا حکم

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور رات دس بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائیں، سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں،اس حوالے سے ایڈمنسٹریشن لاہور اور حکومت نوٹیفکیشن کرے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن نجی اداروں  اور بینکوں سمیت جاری کیا جائے، گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤسز کو گرایا جائے۔

عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو آلودگی کا باعث بننے والے ڈی سیل شدہ انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈی سیل کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے