اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبائی دارالحکومت میں گاڑیوں کی آمدورفت شہر کی فضا آلودہ کرنے لگی

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) ایک طرف سموگ کا تشویش ناک انڈیکس تو دوسری جانب باغوں کے شہر میں آنے اور جانے والی گاڑیاں بھی آلودگی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق  ٹھوکر،شاہدرہ،بابو صابو، سگیاں،فیروز پور روڈ سمیت شہر میں 7 داخلی و خارجی راستے موجود ہیں،  شہر کے 7 ناکوں سے روزانہ اوسطاً 7 لاکھ کے قریب وہیکلز آتی اور جاتی ہیں جن میں بائیکس اور کاروں کے علاوہ ٹرک، ٹرالر،ٹریکٹر ٹرالیاں اور بسیں شامل ہیں۔

موصول ہونیوالے اعدادوشمار کے مطابق روزانہ 2 لاکھ بڑی گاڑیاں ہیں جو ڈیزل پر چلتی اور دھواں چھوڑتی ہیں، اتنی ہی تعداد میں گاڑیاں آلودگی پھیلا کر شہر سے باہر بھی جاتی ہیں، مگر شہر کے  داخلی و خارجی راستوں پر ان بڑی گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کا خاطر خواہ انتظام نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے سموگ کم کرنے کے اقدامات جنگی بنیادوں پر جاری ہیں تاہم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی مزید سخت چیکنگ ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے