اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان میں ہونے کے امکانات بڑھ گئے

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان میں ہونے کے امکانات بڑھ گئے جبکہ میزبانی کے معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری ،مارچ میں ہونا ہے،آئی سی سی میزبانی پاکستان کو سونپ چکی ہے تاہم تاحال معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں بھارت میں آئی سی سی کی میٹنگز کے دوران بھی اس معاملے پر بات چیت ہوئی،پی سی بی حکام نے تحفظات ختم ہونے پر جلد سائن کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ اگر کسی ملک نے سکیورٹی کو جواز بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو یکطرفہ فیصلے سے گریز کرنا چاہیے، کسی آزادانہ سکیورٹی ایجنسی سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے، پاکستان میں بھارت کے سوا ہر ٹیم آ کر کھیل چکی، کسی کو کوئی سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہوا لہٰذا تمام میچز وہیں ہونے چاہئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حالات میں بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجے گی،پی سی بی بھی جانتا ہے کہ یہ مسئلہ سیاسی ہے اور حکومتوں کی سطح پر ہی حل ہوگا، ایسے میں دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان بلیو شرٹس کے نہ آنے کی صورت میں نیوٹرل وینیو پر اس کے میچز منتقل کرنے اور کونسل سے مالی نقصان کے مکمل ازالے کی یقین دہانی چاہے گا، سابقہ مینجمنٹ کمیٹی نے آئی سی سی کی ارسال کردہ دستاویز پر سینئر وکلا کے مشورے سے کئی اعتراضات اٹھائے تھے۔

مئی میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلرڈائس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا مگر مسئلہ حل نہیں ہو پایا ، موجودہ انتظامیہ بھی اپنا اطمینان چاہتی ہے، مالی و دیگر معاملات طے ہونے پر آئندہ ماہ معاہدے پر دستخط ہو سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے