26 Nov 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
لاہور کے نواحی قصبے پھول نگر میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سہرا بندی ہوئی، دوستوں نے بھنگڑے ڈالے اور نوٹ نچھاور کئے۔
دلہا فہیم اشرف کُلا اور سفید شیروانی پہنے بینڈ باجوں کے ساتھ دلہن لینے لاہور سے نارووال پہنچے تو دلہن والوں نے باراتیوں کا والہانہ استقبال کیا، باراتیوں میں قومی کھلاڑی بھی شامل تھے۔
فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے، تقریب میں لیگی رہنما احسن اقبال اور رانا محمد اقبال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
فہیم اشرف کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج پھول نگر میں ہوگی، قومی کرکٹرز سمیت اہم سیاسی، سماجی اور حکومتی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔