25 Nov 2023
(لاہورنیوز) دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ جاری ہے، دو روزہ سینیریو میچ کے پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا۔
پہلے روز پاکستانی بیٹرز نے 298 رنز سکور کیے، عبداللہ شفیق اور صائم ایوب آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، شان مسعود، سعود شکیل، بابراعظم، سرفراز احمد نے بھی بیٹنگ کی۔
سینیریو میچ کے پہلے روز پاکستانی باؤلرز نے 63 اوورز کرائے، سینیریو میچ کے دوسرے دن کا کھیل کل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری رہے گا۔