اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کے بجائے 7 روز بعد کرنے کا پلان تیار

25 Nov 2023
25 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور سٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاویز طلب کی ہیں۔

دوسری جانب آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں 7 روز بعد ردوبدل کی حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جا سکتا ، ہم نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی، پٹرولیم قیمتوں کا 7 روز بعد تعین ترقی پذیر ممالک میں ہے، حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں غیر یقینی پھیلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہو جائیں گے، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے