اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر نے مداحوں کے دل جیت لئے،گلوکار نےبین الاقوامی ایوارڈ شو میں فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھا دی

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بین الاقوامی ایورڈ شو میں فلسطینیوں کیلئےآواز اٹھا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں علی ظفر نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والےانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ میں شرکت کی ،جہاں عرب فنکاروں سمیت بین الاقوامی شوبز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ کی تقریب بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور نرگس فخری نے بھی شرکت کی جن کی تصویر علی ظفر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔

علی ظفر کو  ’DIAFA‘ ایوارڈز میں 2023 کے بہترین پاکستانی گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔علی ظفر اسٹیج پر اپنا ایوارڈ وصول کرنے جاتے ہیں تو اسٹیج پر کھڑے  ہوکر فلسطین اور غزہ کے حق میں بات کرتے ہیں۔

علی ظفر نے بتایا کہ کس طرح دُنیا بھر کے تمام فنکاروں کو غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔گلوکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے عالمی سطح پر فلسطین کی نسل کشی سے متعلق بات کرکے دل جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ میں عرب دنیا کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی بلایا جاتا ہے اور ہر سال ان کی کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری میں شراکت کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے