23 Nov 2023
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ترقیاتی منصوبوں کے دوروں کی سنچری مکمل کر لی۔
محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے کل 104 دورے کئے۔ کمشنر لاہور کے دوروں کی بدولت ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہونے لگے۔ محمد علی رندھاوا نے سب سے زیادہ سمن آباد انڈرپاس منصوبے پر کام کا 27 مرتبہ جائزہ لیا۔ کمشنر نے لاہور برج توسیعی منصوبے کے 10 دورے کئے۔ بیدیاں انڈرپاس کے 13 جبکہ شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے کے 13 دورے کئے۔
محمد علی رندھاوا نے اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کے 17 اور کیولری انڈرپاس کے 13 دورے کئے۔