اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ تحفظ ماحولیات کا آنے والے دنوں میں سموگ کم ہونے کا عندیہ

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(لاہور نیوز) سموگ نے سانس لینا بھی محال کر دیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے آنے والے دنوں میں سموگ کم ہونے کا عندیہ دے دیا۔

سموگ سے لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب ڈائریکٹر نسیم الرحمان نے کہا سموگ کا خطرناک مرحلہ گزر چکا ہے مگر خطرہ پوری طرح ٹلا نہیں، شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے، فرنس ملز چلانے اور ٹریفک سے فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے، خاص طور پر مشرقی سرحد پار سے آنے والی ہوائیں دھواں اور کثافتیں لاتی ہیں۔

نسیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمے کے لئے حکومت مصنوعی بارش سمیت ہر طریقہ اختیار کرنے کے لئے پر عزم ہے، ٹریفک روانی بہتر کرنے کے لئے سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں، فرنس فیکٹریز کو بھی سموگ فری ٹیکنالوجی پر لانا ہے۔

ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نسیم الرحمن نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی عالمی مسئلہ ہے، ترقی یافتہ ممالک بروقت اقدامات کر کے سموگ سے جان چھڑوا چکے ہیں، امید ہے کہ ہم بھی جلد اس مسئلے پر قابو پا لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے