23 Nov 2023
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضیٰ ملک عدالت میں پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لینے کی استدعا پر خارج کر دی۔