اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے نسیم شاہ کو ماڈلنگ کا مشورہ دیدیا

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی کے ہمراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں کیریئر سمیت اہم موضوعات پر بات چیت کی اور راولپنڈی ایکسپریس کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔

شعیب اختر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ قومی ٹیم کا کونسا کھلاڑی ہے جسے ماڈلنگ جوائن کر لینی چاہیے اور انہوں نے تین کرکٹرز کے نام لئے جن میں شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل تھے۔

ندا یاسر نے نسیم شاہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آج کل سبھی لڑکیاں اسی کے پیچھے ہیں اور مجھے لڑکیوں نے بھی بتایا ہے جبکہ میں انٹرنیٹ پر بھی پڑھتی ہوں کہ وہ بڑا پیارا ہے، بڑا اچھا ہے۔

اس موقع پر ان کی ساتھی اداکارہ شائستہ لودھی نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیارا ہے اور میں نے نہ صرف اسے دیکھا بلکہ بات بھی کی ہے اور ملاقات بھی ہوئی ہے۔

شائستہ لودھی نے بتایا کہ میری نسیم شاہ سے اچھی دعا سلام بھی ہے اور مجھے اس کی جو بات اچھی لگتی ہے وہ بہت کیوٹ اور سادہ بھی ہے۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ معصوم بھی ہے اور اسے ابھی تک ’ وہ ‘ والی ہوا بھی نہیں لگی، تاہم لگے گی۔

شعیب کے اصرار پر ’ ہوا ‘ کے لفظ کی وضاحت کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ میں اس ہوا کی بات کر رہی ہوں جب لوگ کیمرا پر آنے کے لئے خصوصی تیاری کرتے ہیں اور پتہ ہوتا ہے کہ اس سوال کا جواب میں نے یہ دینا ہے یا اس پر یوں بولنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے