اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان میں پہلی بار کیڈیورک لیور ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) پی کے ایل آئی کی ٹیم نے شاندار کارنامہ سرانجام دے دیا۔ پاکستان میں پہلی بار کیڈیورک لیور ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری ہو گئی۔

مردہ خاتون کے عطیہ کردہ جگر کو نارووال کے رہائشی دو بچوں کے باپ میں ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔ جگر کی پیوندکاری کے بعد مریض عمر خیام کی حالت  بہتر ہو گئی۔ نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے عمر خیام سے خصوصی ملاقات کر کے خیریت دریافت کی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا عمر خیام آخری سٹیج پر تھا۔ اعضا کو اصل حالت میں رکھنے کے لئے خاتون کو مصنوعی سسٹم پر رکھا گیا۔

34 سالہ مریض عمر خیام نے پی کے ایل آئی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے کہا پی کے ایل آئی ٹیم کی کاوشوں سے مجھے نئی زندگی ملی ہے۔

عمر خیام کے بھائی کا کہنا تھا کہ بہت کوشش کے باوجود کوئی ڈونر نہ ملا۔ پی کے ایل آئی ٹیم کی محنت اور اللہ کے کرم سے میرے بھائی کو زندگی ملی۔

نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسے انقلاب کی شروعات ہے جس سے اعضا کی چوری کا خاتمہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے