اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ کی پانچ بہترین اننگز میں فخر زمان کی اننگز بھی شامل

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) وزڈن کی طرف سے ورلڈکپ 2023ء کی پانچ بہترین اننگز میں فخر زمان کی اننگز کو بھی شامل کرلیا گیا۔

بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ شاندارمقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، میگا ایونٹ کے 48 میچوں میں مجموعی طور پر 40 سنچریاں سکور ہوئیں، کسی میچ میں دو،کسی میں تین اور حتیٰ کہ کسی ایک میچ میں چار سنچریاں بھی سکور ہوئیں۔

وزڈن کی طرف سے جاری کردہ ورلڈکپ کی پانچ بہترین اننگز کی فہرست میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل کی افغانستان کے خلاف 128 بالوں پر 201 رنز کی اننگز پہلے نمبر پر ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ میں 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 97 کے سکور پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے اور کینگروز کی شکست یقینی نظر آرہی تھی تاہم میکسویل نے اس میچ میں تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی 120 بالوں پر 137 رنز کی اننگز کو بہترین اننگز میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقی مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر کی شاندار سنچری کو بھی بہترین اننگز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے 24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو ملر نے نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور مجموعی سکور کو 212 تک پہنچایا تھا۔

 پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 81 بالوں پر 126 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کو بھی بہترین اننگز میں شمار کیا گیا ہے۔

 افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کی انگلینڈ کے خلاف 57 بالوں پر 80 رنز کی اننگز کو ورلڈکپ کی پانچویں بہترین اننگز میں شامل کیا گیا ہے۔ گرباز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے پہلی بار انگلینڈ کو ورلڈکپ میچ میں شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے