(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا سیریز کیلئے دستیاب کیوں نہیں؟ اس حوالے سے حارث رؤف کی چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ہونے والی گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے بھی ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے انجری ہوگئی تھی اس لئے اب رسک نہیں لے سکتا، میرا سارا فوکس وائٹ بال کرکٹ پر ہے، نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 سیریز اور ورلڈکپ کیلئے خود کو بچا رہا ہوں۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے حارث رؤف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا میں آپ کی ضرورت ہے، آپ کو آنا چاہئے۔ جس پر حارث رؤف نے جواب دیا کہ سر میں اپنی باڈی کو جانتا ہوں اس لئے آسٹریلیا نہیں جاسکتا، مجھے پتہ ہے کہ میری باڈی پہلے سے سٹفنس کا شکار ہے، اس لئے مشکل ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے چیف سلیکٹر سے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا کس کی خواہش نہیں ہوتی لیکن میں ان فٹ ہوسکتا ہوں، مجھے پہلے بھی ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے انجری ہوگئی تھی، اس لئے اب رسک نہیں لے سکتا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میرا سارا فوکس وائٹ بال کرکٹ پر ہے، نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی 20 سیریز اور ورلڈکپ کیلئے اپنے آپ کو بچا رہا ہوں۔