اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اس کو مرد نہیں مانتا جو زن مرید نہ ہو : خلیل الرحمٰن قمر

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے لگانے والوں کو اس کے پیسے ملتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے اچھے نعرے اور لائنز بلامعاوضہ لکھ کر دینے کی پیشکش کی تھی،’ میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے لگانے والی کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی کیونکہ انکو اس کے پیسے ملتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ پانچ، پانچ کا گروپ مجھ سے لڑنے آتا تھا۔ اس وقت بھی کہا تھا کہ اگر گندے اورغلیظ نعروں کو ہٹا دیا جائے تو مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے، میری بیٹیاں میرا فخر ہیں اور بیٹیاں بھی اتنی ہی اہم ہوتی ہیں جتنے بیٹے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کو مرد نہیں مانتا جو زن مرید نہ ہو، مرد کواپنی بیوی کی اپنی ماں کے برابر عزت کرنا چاہیے، اپنی بیوی سے بہت بار ڈانٹ کھاتا ہوں۔

اداکار ہمایوں سعید سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہمایوں سعید کی طرح کی ایکٹنگ کرنے والا کوئی آیا تو اسےاپنے ڈراموں میں لے لوں گا، ہمایوں سعید کے لیے لکھتا رہوں گا، ڈرامہ ’ میں منٹونہیں ہوں‘ اب آئندہ سال نشرکیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے