اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: پلیئر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) پی ایس ایل کے نویں سیزن کیلئے پلیئر ڈرافٹ کے ِپک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ 2024 پلیئر ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی، کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی ِپک کریں گی۔

چوتھی اور پانچویں ِپک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنر اپ ملتان سلطان کی ہوگی، پچھلے دو ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخرمیں کھلاڑی ُچنے گی، پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کے لیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹ ترتیب سے ہوتا ہے۔

پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے ایک مختلف فرنچائز ہر کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کرے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گا اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے، فلیگ شپ ایونٹ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک شیڈول ہے، فرنچائزز اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کرائیں گی۔

ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد، تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا، اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی تو انہیں ان کی بنیادی کیٹیگری سے نیچے والی کیٹیگری میں بھیجا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اختتام کے فوراً بعد ہونا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے