اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت نے 2027ء کے ورلڈ کپ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) اپنے ملک میں ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2027ء میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ابھی سے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق بھارت 2027ء میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کرانے پر بضد ہو گیا اور ورلڈ کپ 14 کے بجائے 10 ٹیموں کا کرانا چاہتا ہے جس کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

اخبار کے مطابق آئی سی سی تاحال بھارتی مطالبے پر راضی نہیں ہوا کیونکہ 2 سال قبل 2027ء میں 14 ٹیموں کا ورلڈ کپ کنفرم کیا جا چکا ہے اور ٹورنامنٹ فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق بھی فروخت کر دیئے گئے ہیں۔

2027ء کا مینز ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں 14 ٹیموں کے درمیان 54 مقابلے ہوں گے جبکہ بھارت اس ورلڈ کپ کو 10 ٹیموں کیساتھ کرانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، بی سی سی آئی معاملہ آئندہ آئی سی سی اجلاسوں کے دوران اٹھائے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق 14 ٹیموں کا مطلب ہے کہ 7، 7 ٹیموں کے دو گروپ ہوں گے، ہر گروپ کی ٹاپ تھری ٹیمیں سپر سکس مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی اور پھر سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے۔

بھارتی براڈ کاسٹرز کو ڈر ہے کہ اس فارمیٹ کی وجہ سے بھارت جلد ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ان کی ویورشپ میں کمی کے باعث مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے