اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپنی سیاسی حیثیت برقرار رکھ کر انتخابی اتحاد کا فیصلہ کریں گے: چودھری شجاعت

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(لاہور نیوز) مرکزی صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کے اتحاد کا فیصلہ کریں گے۔

چودھری شجاعت حسین سے لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے ملاقات کی جس میں انتخابات میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، انتخابی مہم کی سرگرمیوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے، سیاسی جماعتیں اچھی طرح سمجھ لیں اب بیان بازی سے کام نہیں چلے گا، ملک کیلئے ڈلیور کرنا ہوگا، شروع دن سے اس بات کے حامی ہیں کہ ملک میں مفاہمت کو فروغ دیا جانا چاہئے، اس روایت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار بھی ادا کیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کو رواداری کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان مسلم لیگ ق کی سیاست کا محور عوام ہیں، اس لئے سیاسی فیصلوں میں ہمیشہ اسے پیش نظر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے