اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں؟اداکارہ نے نام بتا دیا

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اس پاکستانی اداکار کا نام بتا دیا جس سے وہ شادی کرنے کی خواہش مند تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ آپ اُس اداکار کا نام بتائیں جو اگر شادی شدہ نہیں ہوتا تو آپ اُسے شادی کی پیشکش کردیتیں،سوال کے جواب میں صبا قمر نے احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ میں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے سے پہلے کسی سے احسن خان کا نمبر لیا تھا، احسن خان کو کالز اور میسجز کرکے کہتی تھی کہ مجھے صرف ایک بار آپ کے ساتھ کام کرنا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد جب پہلی بار احسن کے ساتھ کام کیا تو شروعات میں ہماری لڑائی ہوگئی تھی لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ مجھے احسن سے محبت ہوگئی تھی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہی تھا کہ احسن خان کی زندگی میں اُن کی اہلیہ آگئیں اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی۔

اداکارہ صبا قمر نے مزید کہا کہ میں نے احسن خان کی محبت میں اندرون سندھ جاکر فلم بھی کی تھی، اگر احسن کے علاوہ کوئی اور شخص بولتا تو میں کبھی وہ فلم نہیں کرتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے