17 Nov 2023
(ویب ڈیسک) سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کے معاملے میں وفاقی حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔
وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے توسط سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے ، اپیل میں سپریم کورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل پر فیصلے تک پانچ رکنی لارجر بینچ کے فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے، ملٹری کورٹس کیس میں بنایا گیا بینچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت نہیں تھا۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانچ رکنی لارجر بینچ کا قیام قانون کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ بھی غیر موثر ہے۔