جرم وانصاف
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والے ملزم کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری
17 Nov 2023
17 Nov 2023
(لاہور نیوز) آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والے ملزم کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری ہو گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عثمان الیاس کو سزائے موت دینے کی سزا سناتے ہوئے دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔
ملزم پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد یوسف کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ پراسیکیوشن نے ملزم پر قتل کا الزام ثابت کیا اور بارہ گواہوں کے بیان قلم بند کرائے۔
مجرم کے خلاف تھانہ راوی روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے گواہوں کے بیان اور وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔