اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دو کنال اراضی کی جعلی عدالتی ڈگری، ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرار

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(لاہور نیوز) جعلسازوں نے سول عدالتوں کو بھی نہ چھوڑا ۔ دو کنال اراضی کی جعلی عدالتی ڈگری تیار کرنے کے مقدمے میں سیشن عدالت نے ملزم عظمت علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو ملزم عظمت علی کے خلاف کیس پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ مدعی نے پولیس کو ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے مقدمے پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مدعی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے دو کنال اراضی کی جعلی ڈگری تیار کی۔ ملزم نے عدالت کو دھوکہ دیا اور شہریوں کا حق بھی چھین لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے