اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے سینئر سیاستدانوں و سابق اراکین اسمبلی کی ملاقات

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سینئر سیاستدانوں اور سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

خیبرپختونخوا کی ممتاز سیاسی شخصیت سلیم سیف اللہ خان نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، سلیم سیف اللہ خان نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کے انعقاد پر شہباز شریف کو مبارک دی۔

سلیم سیف اللہ خان نے محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کے لئے سیاسی تعاون پر بھی گفتگو کی، شہباز شریف نے سلیم سیف اللہ خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف سے سابق ایم این اے چودھری حمید اور سابق ایم پی اے پیر طارق رضوی نے بھی ملاقات کی، پاکستان مسلم لیگ (ن) قصور کے جنرل سیکرٹری شہزاد گجر کی بھی پارٹی صدر سے ملاقات ہوئی۔سابق وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کے جذبے اور انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے تیاریوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ہم سب کو مل کر خلوص نیت سے دن رات محنت کرنی  ہو گی، اللہ کے فضل سے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جو بھی وعدہ کیا، اسے پورا کر کے دکھایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے