اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے:پرویز الہٰی

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

کمرہ عدالت میں  کورٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ خدا کی قسم مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کا نہیں کہا، چیئرمین پی ٹی آئی میرے ساتھ والے سیل میں ہیں، آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی، ن لیگ کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن کے لیے بندے نہیں ہیں، ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔

صدر تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ کے کہنے پر ملی ہے اس الیکشن میں دھاندلی نہیں ہو گی۔

قبل ازیں  چودھری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے صدر تحریک انصاف کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے  پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے