اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بینچ میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے پاس مقرر ہوئے ان میں ایک طرح کے فیصلے آرہے ہیں، استدعا ہے ہمارے جتنے مقدمات اس بینچ میں ہیں انہیں کسی اور کو منتقل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اس معاملے میں کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کر رہے ہیں، ایسے نہ کریں، چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

بشریٰ بی بی کی استدعا پر عدالت نے بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسلز کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی  نے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

بشریٰ بی بی  نے یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے لیکن جیل حکام کی موجودگی میں گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کے لیے احکامات دیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے