اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا آپ جانتے ہیں؟بالی ووڈ اداکارہ'تبو'کے والد کونسے پاکستانی معروف اداکار ہیں

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو پاکستان کے مقبول ترین اداکار کی بیٹی نکلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ “تبو” کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، یہ 1970 کی دہائی کی بات ہے کہ جب پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسراور ہدایت کار علی آفان صدیقی کو اپنی فلم کے لیے ایک چہرے کی تلاش تھی جو پہلے کبھی کسی فلم میں نہ دیکھا گیا ہو، اسی دوران اُنہیں جمال ہاشمی کا معلوم ہوا اور اُنہوں نے اپنی فلم کے لیے جمال ہاشمی کا انتخاب کرلیا۔

 علی آفان صدیقی کی پروڈیوس کردہ فلم “سزا” نے ریلیز کے بعد خوب مقبولیت حاصل کی جس کے بعد جمال ہاشمی کا نام فلمی دُنیا میں جمیل ہاشمی رکھ دیا گیا۔جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون سے شادی کی،رضوانہ دراصل بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی رشتے دار تھیں، رضوانہ پیشہ ورانہ طور پر ٹیچر تھیں، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں اور پنجاب کے شہر لاہور میں رہنے لگیں۔

Tabu Height, Weight, Age, Boyfriend, Husband, Family, Biography & More »  StarsUnfolded

جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی، اُن کی شادی شدہ زندگی میں لڑائی جھگڑے اس قدر بڑھ گئے تھے کہ بات طلاق تک آگئی، اُس وقت تک جمال ہاشمی پاکستانی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکے تھےاور بھارت منتقل ہوگئے تھے۔

اس جوڑی کے ہاں 2  بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جن میں بالی ووڈ اداکارہ “تبو” اور اُن کی بہن فرح ناز شامل ہیں،“تبو” کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے وہ 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔تبو نے جب بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اُن کے والد جمال ہاشمی اُن کے بےحد خلاف تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ اُن کی بیٹیاں فلموں میں کام کریں ،لہٰذا وہ اپنی بیٹیوں کو چھوڑ کر گمنامی کی زندگی گزارنے لگے۔

بعدازاں، تبو کی بہن فرح ناز نے اپنے والد کو ڈھونڈا اور اُنہیں اپنے ساتھ لے جانا چاہا لیکن اُنہوں نے یہی کہا کہ وہ اپنے گھر کی عورتوں کے فلموں میں کام کرنے کے سخت خلاف ہیں ،لہٰذا اُنہوں نے بیٹی کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

 

 

 

Tabu Actress, Age, Biography, Wiki Movies, Family, Husband

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے