اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ : ہفتے کو پنجاب کے 8 اضلاع میں سکولز اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) سموگ کی صورتحال سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم اعلان سامنے آ گیا۔

سموگ کی صورتحال سے متعلق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اہم اجلاس ہوا۔ ماہرین ماحولیات ، صحت و موسمیات نے سموگ کی صورتحال بارے بریفنگز دیں۔ اجلاس میں سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیئے گئے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےاجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا پنجاب حکومت نے ہفتے کو لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، ہفتے کو تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینیما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے، ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر تین بجے کھلیں گی۔

انہوں نے کہا پنجاب حکومت لاہور میں مصنوعی بارش کرانے پر بھی غور کر رہی ہے۔ مصنوعی بارش سے سموگ میں کمی آئے گی، سموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب میں فصلیں جلانے کی شرح 10 فیصد ہے، بھارت میں فصلیں جلانے کی شرح 90 فیصد ہے، سرکاری سطح پر الیکٹرک بائیک بھی خریدی جائے گی، سموگ کے حوالے سے خصوصی لیبارٹری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن 30 دن کیلئے مفت کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا سموگ کسی بھی لحاظ سے اچھی چیز نہیں، بچاؤ اور سدباب ضروری ہے، سموگ کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہو رہے ہیں، پولیس نے اب تک 4 لاکھ 19 ہزار دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے، لاہور کے تمام پٹرول پمپس کے معیار کو چیک کیا جائے گا، فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں الیکٹرک بائیکس متعارف کرائیں، روزانہ کی بنیاد پر لاہور میں 400 کلو میٹر کے ایریا پر پانی کا سپرے بھی کیا جا رہا ہے، موسمیات کے حوالے سے مخصوص لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے سٹڈی کے لیے الماتے میں تکنیکی ٹیم بھیج رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے