اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل ٹرائل روکنے کا حکم

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر جیل ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ اور حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل نے دلائل دیے۔

سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن نے  اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں ایسے کیا غیر معمولی حالات تھے کہ یہ ٹرائل اس طرح چلایا جارہا ہے؟ آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ دراصل ہوا کیا ہے؟

اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ لے کر عدالت کے سامنے رکھ دوں گا، جس پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ بادی النظر میں تینوں نوٹیفکیشنز ہائیکورٹ کے متعلقہ رولز کے مطابق نہیں ہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کب کن حالات میں کسی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا کہ جیل ٹرائل ہوگا؟ بہت سے سوالات ہیں جن کے جوابات آنا ضروری ہیں، وفاقی کابینہ نے دو دن پہلے جیل ٹرائل کی منظوری دی، کیا وجوہات تھیں کہ وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کی منظوری دی؟

عدالت نے جیل ٹرائل کی وجوہات پر مبنی تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا جبکہ حکم امتناع دینے کی اٹارنی جنرل کی استدعا بھی مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 نومبر جمعرات تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے