اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایوان بالا میں سپریم کورٹ ملٹری ٹرائل فیصلے کیخلاف قرارداد منظور

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ ملٹری ٹرائل فیصلے کیخلاف قرارداد ایوان بالا میں کثرت رائے سے منظور ہو گئی۔

سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد کی مخالفت کی، قرارداد میں رولنگ کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔

قرار داد کے متن کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آرمی عدالتوں میں ہونی چاہئیں، سویلینز کے عسکری تنصیبات پر حملے کا ٹرائل آرمی عدالتوں میں ہوتا ہے، ترمیم 1967ء سے موجود ہے۔

متن کے مطابق بینچ کا فیصلہ اتفاق رائے سے نہیں، فیصلے میں قانونی ابہام ہے، لارجر بینچ اس کا جائزہ لے، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، ملٹری کورٹس کے خلاف فیصلے سے دہشت گردی کو فروغ ملے گا۔

قرارداد کے مطابق نو مئی واقعہ میں ملوث افراد کو ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیا جائے، پارلیمنٹ نے ملٹری کورٹ کی اجازت دی تھی، ملٹری کورٹ ٹرائل فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیارت میں مداخلت ہے، قرار داد کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس منگل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے