اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدو سابق وزیراعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق لیگی قائد نواز شریف سے جام کمال، سلیم کھوسہ، عبدالرحمن کھیتران اور بلوچستان کی دیگر نامور شخصیات ملاقات کریں گی، قائد ن لیگ کے دورے سے پہلے ایاز صادق کوئٹہ پہنچے ہیں، ایاز صادق دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی کئی قد آور سیاسی شخصیات نواز شریف سے ملاقات  کےلئے کوششیں کررہی ہیں، ملاقات کے بعد مذکورہ شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گی،حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے والی کئی اہم شخصیات پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  اور صدر شہباز شریف بھی نواز شریف کی ہمراہ بلوچستان جائیں گے،بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کے قائدین بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا سیاسی اتحاد تشکیل پانے کا بھی امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے