اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

توہین الیکشن کمیشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، فواد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیسز پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چودھری میں سے کسی کے بھی پیش نہ ہونے پر معاون وکیل نے کیس التواء کی استدعا کی۔

کمیشن سربراہ نثار درانی نے ریمارکس دئیے کہ سکیورٹی خدشات ہیں تو جیل میں سماعت نوٹیفائی کرسکتے ہیں، سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ اگر آپ جیل جانا چاہتے ہیں تو نوٹیفائی کرسکتے ہیں، جیل میں سماعت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

ممبر کمیشن نے پوچھا کہ کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لینے کا موقف اپنایا۔

کمیشن کے پوچھنے پر فواد چودھری کے وکیل بولے کہ فواد چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

ممبرکمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اس کے اپنے رولز ہیں، آئین اور الیکشن ایکٹ کے علاوہ کوئی قانون الیکشن کمیشن پر لاگو نہیں ہوتا، بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیسز کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے