(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی نماز جنازہ اداکردی گئی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نگران وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے چار سدہ کے نواحی گاؤں پڑانگ میں ادا کی گئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی تمام مصروفیات ترک کر کے خصوصی طور پر پڑانگ پہنچے اور نماز جنازہ میں شرکت کی، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائر مقبول باقر بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
محسن نقوی نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم اعظم خان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے
مرحوم وزیراعلیٰ اعظم خان کے اہلِ خانہ سے گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ اعظم خان مرحوم نے قابل قدر خدمات سرانجام دیں، عوامی فلاح وبہبود کے لئے اعظم خان مرحوم کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا۔