اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جائیداد کے تنازع پر مسجد میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(ویب ڈیسک) مسجد میں جائیداد کے تنازع پر بزرگ شہری پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مسجد میں تشدد کا واقعہ تھانہ گلشن اقبال کی حدود میں پیش آیا، جہاں مسجد میں نماز کے لیے آنے والے بزرگ پر کچھ افراد نے تشدد کیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری اعجاز جیسے ہی نماز کی نیت کرنے لگا تو ایک نوجوان نے اس پر حملہ کردیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہدری گوہراور چوہدری فیصل نامی نوجوان بزرگ شہری پر تھپڑوں اور مکوں کی  بارش کرتے ہیں، جبکہ قریب ہی موجود بزرگ شہری کا بیٹا ابرار اپنے والد کو بچانے کے لیے بیچ میں آتا ہے تو حملہ آور اسے بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ اس دوران حملہ آور کے مزید ساتھی بھی مسجد پہنچ کر تشدد شروع کردیتے ہیں۔

تین افراد نے مل کر بزرگ شہری اعجاز اور اس کے بیٹے ابرار کو مسجد میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بیٹے ابرار کا سر پھٹنے سمیت جسم میں دیگر اعضا پر چوٹیں آئیں۔ پولیس نے درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے