اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحتی پروگرام کا آغاز، 'سکھ یاترا بکنگ پورٹل' کا افتتاح

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کا افتتاح کر دیا۔

 "سکھ یاترابکنگ پورٹل"کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے، پورٹل کے ذریعے آمدورفت کے لئے گاڑی کا انتخاب بھی کیا جا سکے گا جبکہ سکیورٹی سروسز ہائر کرنا بھی ممکن ہو گا،ٹورز کے دوران سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا۔

اس حوالےسے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ  سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی، سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے پرکوئی دشوار ی نہیں ہو گی، پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

پورٹل کے قیام پر ممبر پربندھک کمیٹی ڈاکٹر  ممبال سنگھ نے کہا کہ"سکھ یاترابکنگ پورٹل" کے قیام پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سکھ یاتری سال میں 4مرتبہ پاکستان آتے ہیں،اب بہت آسانی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری محبتوں کو فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان سے واپس جانے والے سکھ یاتری پیار کے گن گاتے ہوئے بے لوث سفارتکاربن جاتے ہیں، وزیراعلی محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے لئے "سکھ یاترابکنگ پورٹل" قائم کرکے دل جیت لئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،سیکرٹریزٹورازم،اطلاعات،کمشنر لاہور،سی سی پی او،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم ٹی ڈی سی پی اورایڈیشنل سیکرٹری وقف املاک بورڈ اس موقع پر موجود تھے۔

 سکھ برادری کی ممتاز شخصیات چیئرمین پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ،ڈاکٹرممبال سنگھ،گوپال سنگھ چاولہ،سردار رنجیت سنگھ،سردار سربیت سنگھ،جنم سنگھ، کلیان سنگھ کلیان،مہندر سنگھ،سردار بشان سنگھ اورسردارگوبند سنگھ نے بھی پورٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے