اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری، فاتحہ خوانی، قبر پر پھول رکھے

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔

گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

علاوہ ازیں آج صبح لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی،علامہ محمد اقبال کے 146ویں یوم پیدائش پر آج پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھول چڑھائے۔

یوم اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں، اس موقع پر حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے