اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائزہ خان نے فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی،سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فلسطین کے بارے میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کرکے عوام کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں عائزہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان سے سوال کیا تھا کہ آخر کس وجہ سے وہ فلسطین کے معاملے پر خاموش ہیں؟ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور اُنہیں سوشل میڈیا سے اَن فالو کررہے ہیں۔

صارفین کی تنقید کے بعد عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے فلسطین کے لیے سوشل میڈیا پر آواز نہ اُٹھانے کی وجہ بتائی تھی۔

عائزہ خان نے کہا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ روزانہ دعا کرنا روزانہ پوسٹ کرنے سے زیادہ طاقتور ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ دُعا کریں اور دوسروں پر انگلی اُٹھانے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے سے گریز کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کے بھی بچے ہیں اور ہم سب اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ سب اُن (فلسطینی عوام) کے لیے کتنا تکلیف دہ ہے لیکن مجھے اللہ پر یقین ہے، اللہ بہت جلد انصاف دلائے گا، آمین۔

عائزہ خان نے اپنی اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن کو بند کیا ہوا تھا لیکن آج اُنہوں نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے، تاہم پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے