اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طلبہ کو پاس ہونے کے لیے چالیس فیصد نمبرز حاصل کرنے ہونگے

06 Nov 2023
06 Nov 2023

(لاہور نیوز) امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ اب پاس ہونے کے لیے 33 فیصد کی بجائے چالیس فیصد نمبرز حاصل کرنے ہونگے۔

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن  نے امتحانی نظام میں اہم تبدیلی کر دی۔ اب پاس ہونے کے لیے مزید نمبرز لینا ہونگے۔ 33 کی بجائے 40 فیصد نمبروں والا امیدوار پاس ہو گا۔ اگلے تعلیمی سال سے 11 ویں اور نویں جماعت سے نئے نظام کو نافذ کیا جائے گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ڈاکٹر غلام علی کا کہنا ہے کہ اگلے سال سے نمبروں کی بجائے گریڈنگ نظام بھی نافذ العمل ہو گا۔ 40  فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور ہونگے۔

تعلیمی بورڈ کے گریڈنگ فارمولا کے تحت95  سے 100 فیصد نمبرز پر 5  جی پی اے ملے گا اور گریڈ ڈبل پلس اے ہو گا۔ 90  سے 95 فیصد نمبرز  پر 4.7 جی پی اے ملے گا اور گریڈ اے پلس ہو گا۔ 90 سے 85 فیصد نمبرز پر 4.3 جی پی اے اور گریڈ اے دیا جائے گا۔ 85 سے 80 فیصد نمبرز پر 4 جی پی اے اور گریڈ ڈبل پلس بی ہو گا۔ 80 سے 75  فیصد نمبرز پر 3.7 جی پی اے ملے گا اور گریڈ بی پلس ہو گا۔ 75 سے 70 فیصد نمبرز پر جی پی اے 3.3 اور بی گریڈ ملے گا۔ 70 سے 60 پر جی پی اے 3.0 ہو گا اور سی گریڈ ملے گا۔ 60سے 50 پر سی جی پی اے 2 ہو گا اور گریڈ ڈی ہو گا۔ 50 سے 40 پر جی پی اے 1 ہو گا اور گریڈ ای ملے گا۔

2024 سے نئے نظام کو نافذ کرنے کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے