اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن میں 10ویں سالانہ ٹیچرز کانفرنس کا انعقاد

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن میں 10ویں سالانہ ٹیچرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام کنٹینیوز پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر نے کیا۔

سالانہ ٹیچرز کانفرنس میں پنجاب بھر سے 400 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ معروف ٹرینرز مسرت مشہدی، قدسیہ کاشف، بشریٰ نقوی اور اظہار شاہ نے ورکشاپس دی۔ چیئرمین پیکجز گروپ سید بابر علی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ موڈریٹر کے فرائض سینئر ٹیچر نوید شہزاد نے دیئے۔

اس موقع پر نوید شہزاد کا کہنا تھا کہ نصاب کی تیاری میں حصہ لینا ٹیچر کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے پالیسی سازوں کا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہم نصاب بنانے میں ٹیچرز کو شامل نہیں کرتے۔

تقریب کے مہمان خصوصی سید بابر علی نے کہا کہ ہم بچے کو سکول بھیجنے کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو جاتے ہیں، یہ غلط ہے ، ہمیں اپنے بچوں کی گھر پر بھی پرورش کرنی ہو گی جس طرح ہمارے والدین کرتے تھے، ہمیں کئی بنیادی چیزیں گھر میں ہی سکھا دی گئی تھی۔

تقریب میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے ٹیچرز اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے