اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کالجز کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا آغاز

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کالجز کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

شاعر مشرق اور حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کے حوالے سے پنجاب کالجز کے زیر اہتمام تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ حالی روڈ کیمپس میں فکر اقبال پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ بورڈ آف گورنرز کے ممبر میاں سلمان فاروق جبکہ سیکرٹری جنرل نظریہ پاکستان ٹرسٹ ناہید گل اور معروف وکیل رائے سعد نے بطور مہمان عزیز شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پنجاب کالجز حلیمہ سعدیہ بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں سلمان فاروق کا کہنا تھا کہ اقبال کا پیغام آفاقی تھا، ان کی شاعری دین اسلام کے مطابق تھی، اقبال نے مغربی جمہوریت کو مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نظام حکومت میں عام آدمی کو کچھ نہ ملے وہ کسی کام کا نہیں، اقبال نے برصغیر کے تمام حالات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خیال پیش کیا ۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ خود کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرتے ہوئے ستاروں پر کمند ڈالنے کے لیے تیار کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناہید عمران گل  نے اقبال کے پیغام کو اجاگر کیا جبکہ رائے سعد نے شاعری کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر پنجاب کالجز کے طلبہ نے کلام اقبال پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پنجاب کالجز حلیمہ سعدیہ نے مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے