اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز کو داخلوں کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دیدی

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں میرٹ کا اختیار یو ایچ ایس کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے میڈیکل کالجز کو داخلوں کا عمل جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی درخواستوں پر سماعت کی، انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کا عمل عدالتی حتمی فیصلے سے مشروط ہو گا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا انتظامی کنٹرول ایچ ای سی کے پاس تھا، یو  ایچ ایس پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے امتحانات لیتا تھا، ہر طالب علم کا مرضی کے ادارے میں داخلہ لینا حق ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے میرٹ سے متعلق اختیار یو ایچ ایس  کو دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے، عدالت پالیسی میٹر میں مداخلت نہیں کر سکتی، پہلے ہر ایک بچہ میڈیکل کالج میں الگ الگ اپلائی کرتا تھا، اب طالب علم ایک بار ہی اپلائی کر سکے گا جہاں اس کا میرٹ ہوا وہ داخلہ لے سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے