اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیمنٹ کی قیمت کے ساتھ فروخت میں بھی اضافہ

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سیمنٹ کی مختلف کمپنیوں نے معیار کے مطابق قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں، تمام کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، سیمنٹ کی کوالٹی کے لحاظ سے کم سے کم قیمت 1100روپے ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 1190 ہے۔ میپل لیف (وائٹ سیمنٹ 40 کلو) کی قیمت 1860 روپے ہے۔

سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد جبکہ برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 15.77 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13.87 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمایاں نمو ہوئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں 2.54 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.38 ملین ٹن تھی۔ سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 13.22 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.49 ملین ٹن تھا۔ اکتوبر 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کاحجم 3.88 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت کا حجم 4.25 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے