اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزے پر مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا

01 Nov 2023
01 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن 15 دنوں کیلئے آج پاکستان پہنچ جائے گا، تقریباً 10 دنوں تک تکنیکی سطح کے مذاکرات، 5 دنوں میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی ہے، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مبنی مکمل اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی اور پیپرا نے بھی اہداف مکمل کر لیے، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے