اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس، شاہ محمود کی ٹرائل بارے دستاویزات فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کیلئےدرخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت  کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی ضمانت کی درخواست پر ہم نے نوٹس کردئیے تھے ، آپ کی اس درخواست پر آفس کے اعتراضات ہیں ، ایف آئی آر اور چالان کی مصدقہ کاپیاں لف نہیں کی گئیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم کا کوئی حق بلڈوز نہ کیا جائے ، میں نے سب کیلئے یہی کہا ہے کہ کسی قاعدے قانون کے تحت ہی ٹرائل میں جانا ہے ، آپ کی درخواست پر اعتراضات دور کررہے ہیں۔

 درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ اس درخواست کو ضمانت کی درخواست کیساتھ سماعت کیلئے رکھ لیں۔

بعدازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے