اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی،فخرزمان نے بھی بیان دیدیا

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخرزمان نے کہا ہے کہ میچز کے روز ہماری ٹیم زیادہ غلطیاں کررہی ہے،کھلاڑی بھی بہت دکھی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا ماضی کچھ ایسا رہا کہ مشکل وقت میں اچھا کھیلتے ہیں،کھلاڑی خاصی محنت کررہے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ تینوں میچز جیتیں گے، جب بھی ٹیم ہارتی ہے تو باتیں بہت آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ٹیم نے کوشش بہت کی ہے، ٹیم نے محنت میں کمی نہیں کی، شاہین اور حارث خود کو بہتر بتاسکتے ہیں کہ ان کے ذہن میں اس وقت کیا چل رہا ہے؟ میں جب بھی ان کے ساتھ ہوتا ہوں تو اچھی کارکردگی دکھانے کی باتیں کرتے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ کھلاڑی بھی بہت دکھی ہیں لیکن جب ناکامیاں ہوتی ہیں تو دباؤبھی بڑھ جاتا ہے جو بھی وقت ملا اس میں خامیاں دور کیں، جب ہارتے ہیں تو منفی خبریں بہت چلتی ہیں، ایسی کوئی بات نہیں یہ دکھ کی وجہ سے فینز اپنا اظہار کررہے ہیں، لوگ تو باتیں کریں گے لیکن ٹیم متحد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے